اسلام آباد (این این آئی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے واضح کیا ہے کہ کشمیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، مادر وطن کے دفاع کیلئے جارحیت کا سامنا کر نے کی صلاحیت موجود ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کادورہ کیا اور سی ایم ایچ
مظفرآبادمیں بھارتی اشتعال انگیزیوں سے زخمی ہونیوالوں کی عیادت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہاکہ امن کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھاجائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کشمیرپرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا۔آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہاکہ مادروطن کے دفاع کیلئے ہرجارحیت کاسامنا کرنیکی صلاحیت ہے اور اس کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔