کابل(سی پی پی)اشرف غنی دوسری مرتبہ افغانستان کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رواں برس 28 ستمبر کو افغانستان بھر میں صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ ہوئی تھی جس کے ابتدائی نتائج کا اعلان اب کیا گیا ہے۔افغان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ
نتائج کے مطابق اشرف غنی 50 فیصد سے زائد ووٹ لے کر دوبارہ صدر منتخب ہوگئے ہیں جب کہ ان کے حریف عبداللہ عبداللہ کو 39 فیصد ووٹ ملے ہیں۔افغانستان کے قوانین کے مطابق کسی بھی امیدوار کو حتمی نتائج سے پہلے کسی بھی قسم کی شکایت یا درخواست دائر کرنے کا حق حاصل ہے۔