بدھ‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2024 

بھارتی سکیورٹی اداروں کو جنگ جیتنے کیلئے ڈی جی آئی ایس پی آر سے سیکھنے کا مشورہ دیدیا گیا، بھارتی سکیورٹی ادارے میجر جنرل آصف غفور کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے

datetime 21  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) بھارتی سیکیورٹی ادارے پاکستانی مسلح افواج کے ترجمان ادارے اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی کارگردگی سے کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی سایبر سیکورٹی چیف نے بیانیے کی جنگ جیتنے کیلئے ڈی جی آئی ایس پی آر سے سیکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی فورسز بھی پاکستان کی طرح مشترکہ آئی ایس پی آر تشکیل دیکر بیانیہ پیش کرے۔

بھارتی سائبر سیکورٹی چیف نے بھی تسلیم کر تے ہوئے کہاکہ بیانئے کی جنگ کیسے لڑنی ہے؟ یہ ڈی جی آئی ایس پی آر سے سیکھنا پڑیگا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی تینوں مسلح افواج کیلئے الگ الگ پبلسٹی ونگز ہیں، تینوں افواج کے پبلسٹی ونگ اپنے اپنے راگ الاپ رہے ہوتے ہیں، پاکستان کا ایک آئی ایس پی آر موثر انداز میں بیانیہ دے رہا ہے، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ راجیش پنٹ نے کہا کہ بھارتی فورسز بھی پاکستان کی طرح مشترکہ آئی ایس پی آر تشکیل دیکر بیانیہ پیش کرے۔ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ راجیش پنٹ نے کہا کہ پاکستانی مسلح افواج کا ترجمان ہر فورس کے اقدامات کی منظم ترجمانی کرتا ہے، اطلاعات کی جنگ میں پاکستانی ڈی جی آئی ایس پی آر کی بات کو وزن دیا جاتا ہے، پاکستانی ڈی جی آئی ایس پی آر کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بات کرتے تو پورا یورپ ان کی بات کو توجہ دیتا ہے،جب پاکستانی ڈی جی آئی ایس پی آر خطے کو خطرات کی بات کرتے تو دنیا اس خطرے کو محسوس بھی کرتی ہے۔بھارتی سایبر سیکیورٹی چیف نے کہا کہ جنگ میں طور طریقے بدل چکے ہیں جس میں ڈی جی آئی ایس پی آر ہم سے کہیں آگے ہیں، بھارت کو بھی قومی سطح پر اس سمت میں دیکھنا ہوگا اور بھارت کو بھی اپنی فورسز کا منظم بیانیہ پیش کرنے کی طرف توجہ دینا ہو گی۔

موضوعات:



کالم



ملک کا واحد سیاست دان


میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…