جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

بھارتی جارحیت کی صورت میں منہ توڑجواب کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہوگا،وزیراعظم عمران خان نے بھرپور جواب دینے کا اعلان کر دیا

datetime 21  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگربھارت نے اپنے داخلی انتشارسے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان کے خلاف کارروائی کی تو بھرپورجواب دیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹرپراپنے بیان میں کہاکہ بھارت میں ہندوتوا اورفاشسٹ نظریات کا غلبہ ہوتا جارہا ہے، مودی حکومت میں بھارت ہندوتوا بالادستی کے ساتھ ہندوراشٹرا کی طرف بھی بڑھ رہا ہے، متنازع قانون کے خلاف بھارت کے حق پسند احتجاج کررہے ہیں اوریہ احتجاج اب ایک تحریک کی شکل اختیار کررہا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ

بھارتی آرمی چیف کے بیانات جھوٹے فلیگ آپریشن سے متعلق ہمارے خدشات میں اضافہ کررہے ہیں، جارحیت کی صورت میں منہ توڑجواب کے علاوہ ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں ہوگا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی قابض فوجوں کا محاصرہ جاری ہے، کشمیر میں کرفیو اٹھائے جانے کے بعد وہاں خونی فسادات کا خدشہ ہے، ہم عالمی برادری کوبھارتی روئیے سے متعلق متنبہ کررہے ہیں، بھارت نے داخلی بھارت میں بڑھتے مظاہروں کے ساتھ پاکستان کے لیے خطرات بڑھ رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…