جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

’’اگرباز نہ آئے تو پھر آئیں گے‘‘ مشرف کیس کے سابق پراسیکیوٹر اکرم شیخ کے گھر ڈکیتی ،جانتے ہیں ڈاکو گھر میں کون سی خاص فائل تلاش کرتے رہے؟

datetime 21  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف قانون دان اکرم شیخ کے گھر ڈکیتی ،نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکو 6 لاکھ روپے کی نقدی،موبائل،قیمتی گھڑیاں اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ۔واردات صبح 5 بجے شہزاد ٹاؤن کے علاقے میں ہوئی۔ڈاکوؤں نے اکرم شیخ کو اہلخانہ سمیت گن پوائنٹ پر دو گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھا۔

لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ پولیس دو گھنٹے کے دوران وہاں نہ پہنچ سکی۔پولیس معمول کی کاروائی میں مصروف ہے۔اسی حوالے سے سینئر صحافی حامد میر نے ٹویٹ کیا ہے کہ نامعلوم افراد نے دو گھنٹے تک اکرم شیخ کو یرغمال بنائے رکھا،ڈاکو اکرم شیخ کے گھر کی تلاشی لیتے رہے۔حامد میر نے مزید کہا کہ مسلح افراد نے جاتے ہوئے اکرم شیخ کو دھمکی دی کہ ’’باز نہ آئے تو پھر آئیں گے‘‘۔دوسری جانب معروف صحافی عمر چیمہ نے ٹویٹ کیا کہ ایک مستند ذریعے نے بتایا ہے کہ مسلح افراد گھر والوں سے پرویز مشرف ایمرجنسی نفاذ کی ایف آئی اے رپورٹ کے بارے میں دریافت کرتے رہے۔ جس دستاویز کا مسلح افراد اکرم شیخ کے فارم ہاؤس پر معلوم کرتے رہے وہ روزنانہ جنگ میں انصار عباسی شائع کر چکے ہیں۔ اکرم شیخ سپریم کورٹ کے سینئر وکیل ہیں،وہ مشرف کیس کے سابق پراسیکیوٹررہ چکے ہیں۔انہوں نے جسٹس وقار سیٹھ کو ہراساں کرنے پراقوام متحدہ جانے کا اعلان بھی کیا تھا۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اس ایشو کو اقوام متحدہ میں لے کرجاؤں گا کہ یہ ججز کو ہراساں کررہے ہیں۔ انہوں نے پہلے شوکت صدیقی کو ہراساں کیا، قاضی فائز عیسیٰ کو ہراساں کیا، اب جسٹس وقار احمد سیٹھ کو ہراساں کررہے ہیں۔ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے؟ بیرسٹراکرم شیخ نے کہا کہ میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے سامنے معاملے کو لے کرجاؤں گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…