راحیل شریف نے ایکسٹینشن کیلئے کیا تماشہ لگایا،پرویز مشرف کو کیوں باہرجانے دیا؟ پرویز رشید کے انٹرویو میں تہلکہ خیز انکشافات

21  دسمبر‬‮  2019

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنما پرویز رشید نے ایک انٹرویو کے دوران دعویٰ کیا ہے کہ سابق آرمی چیف راحیل شریف ایکسٹینشن چاہتے تھے، اس لیے انہوں نے ڈان لیکس کا تماشہ لگایا۔

جنرل (ر) پرویز مشرف کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس وقت ہماری جماعت مسلم لیگ (ن) کی اتنی قوت نہ تھی کہ پرویز مشرف کو باہر جانے سے روک سکتے۔ہمارے کاندھے ناتواں تھے، اتنا بوجھ نہیں اٹھا سکتے تھے۔ ہم پر یلغار تھی۔ لاک ڈاؤن کروایا جا رہا تھا۔ پانامہ کھل رہا تھا۔پرویز مشرف کو خصوصی عدالت کی جانب سے سزائے موت سنائے جانے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگی رہنما نے کہا کہ پرویز مشرف کے خلاف فیصلے سے اطمینان ہوا ۔بحیثیت انسان میں کسی کو پھانسی کی سزا دیئے جانے کے خلاف ہوں۔پھانسی کی سزا نہیں ہونی چاہیے، لیکن جو اصول تسلیم کیا گیا ہے کہ جو بھی آئین سے انحراف کرے، وہ مجرم ہے۔سو اس لحاظ سے مجھے اطمینان ہے۔ پارلیمنٹ میں جب موجودہ آرمی چیف کی ایکسٹینشن پر بحث ہو گی تو میں اپنا کردار ادا کروں گا اور پارلیمنٹ کے پلیٹ فارم پر اپنے خیالات کا اظہار کروں گا۔ جب ان سے سوال پوچھا گیا کہ مشرف کو سزا ملنے کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) کی قیادت بیان بازی میں اتنا محتاط رویہ کیوں اختیار کر رہی ہے تو انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ سیاست میں احتیاط کرنی چاہیے اور خاص طور پر مسلم لیگ (ن) کو زیادہ احتیاط کرنی چاہیے کیونکہ ہمارے ساتھ بہت احتیاط کی جا رہی ہے۔وہ کہتے ہیں نہ کہ ہینڈل وِد کیئر، احتیاط سے استعمال کیجئے۔ یہ وہی معاملہ ہے۔دوسری جانب سابق وزیر اعظم نوازشریف نے مشرف کو سزائے موت کا معاملہ اللہ پرچھوڑ دیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…