پیر‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2025 

آرمی چیف و وزیراعظم کی اہم ملاقات، فیصلے میں استعمال ہونے والے الفاظ انسانیت، مذہب، تہذیب اور اقدار سے بالاتر ہیں، پاک فوج کا شدید ردعمل سامنے آ گیا

datetime 19  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدر و آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف کیخلاف اسلام آباد کی خصوصی عدالت کے تفصیلی فیصلے کے بعد پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کیخلاف فیصلے پر جن خدشات کا اظہار کیا گیا، وہ اب درست ثابت ہو رہے ہیں، آٗئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل کا خصوصی عدالت کے تفصیلی فیصلے کے ببعد انتہائی اہم پریس کانفرنس میں کہا کہ افواج پاکستان صرف ایک ادارہ نہیں بلکہ ایک خاندان ہے۔

ہم اپنے ادارے کی عزت کروانا بھی خوف جانتے ہیں لیکن ہمارے لیے ملک سب سے مقدم ہے۔انہوں نے کہاکہ افواج پاکستان پر اپنا اعتماد رکھیں ہم کسی صورت ملک میں انتشار نہیں پھیلنے دیں گے، میجر جنرل آصف غفور نے کہاکہ پاکستان کو داخلی طور پر کمزور کرنے کی کوششیں ہوتی رہیں اور اب بھی ہو رہی ہیں، ان حالات میں چند لوگ اندرونی اور بیرونی حملوں سے ہمیں اشتعال دلاتے ہوئے آپس میں لڑانا چاہتے ہیں اور اس طریقے سے وہ پاکستان کو شکست دینے کے خواب دیکھ رہے ہیں لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سنائے جانے والے فیصلہ میں خاص طور پر اس میں استعمال ہونے والے الفاظ انسانیت، مذہب، تہذیب اور اقدار سے بالاتر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم ملکی سلامتی کو قائم رکھنے اور اس کے دفاع کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے کے حلف بردار ہیں اور ایسا ہم نے گزشتہ 20 برس میں عملی طور پر کر کے دکھایا ہے کہ وہ کام جو دنیا کا کوئی ملک کوئی فوج نہ کرسکی وہ پاکستان، پاک فوج نے اپنے عوام کی مدد سے مکمل کیا۔میجرجنرل آصف غفور نے کہاکہ ماضی میں کئی پریس کانفرنسز میں جنگ کی نوعیت پر بات کی کہ ہم روایتی جنگ سے نیم روایتی جنگ اور پھر آج ہائبرڈ وار کا سامنا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں جنگ کی اس بدلتی ہوئی نوعیت کا بھرپور احساس ہے، اس میں دشمن، اس کے سہولت کار، آلہ کار، ان کا کیا ڈیزائن ہوسکتا ہے، وہ کیا چاہتے ہیں ان سب کی بھی ہمیں سمجھ ہے۔انہوں نے کہا کہ اس فیصلے پر چیف آف آرمی سٹاف قمر جاوید باجوہ کی وزیراعظم عمران خان سے تفصیلی بات چیت ہوئی ہے اور اس گفتگو کے بارے حکومت ہی آپ کو آگاہ کرے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…