اسلام آباد( آن لائن ) ترجمان سپریم کورٹ آف پاکستان کی طرف سے جاری اعلامیہ میں جنرل پرویز مشرف غداری کیس کے حوالے سے چیف جسٹس سے منسوب بیان کو حقائق کے منافی اور غلط قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف سنگین غداری کیس میں ہائی کورٹ اورسپریم کورٹ میں مختلف بینچوں
نے سماعتیں کیں ، خصوصی عدالت کا قیام بھی سپریم کورٹ کی ہدایت پر عمل میں لایاگیا تاہم چیف جسٹس آف پاکستان کی طرف سے خصوصی عدالت کو ماورائے قانون کوئی ہدایات جاری نہیں کی گئیں ،اس حوالے سے شائع ہونے والی تمام خبریں من گھڑت اورجھوٹ پر مبنی ہیں جن کی تردید اشد ضروری ہے ۔