پاکستان میں سیاحت کا فروغ، سعودی عرب نے زبردست اعلان کردیا وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد ملاقات کا اعلامیہ جاری

15  دسمبر‬‮  2019

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان خطے اور دنیا کے امن کے لئے تمام تر کوششوں میں مدد فراہم کرتا رہے گا۔اس ضمن میں جاری اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے دورہ سعودی عرب کے دوران مشرق وسطی کے تنازعات کو سیاسی اور سفارتی ذرائع سے حل کرنے پر زوردیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ دورہ دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان مختلف امور پر مشاورت کا تسلسل تھا جس میں دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان باہمی اور خطہ کے امور پر تفصیلی بات ہوئی۔وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک سعودی تعلقات خطہ میں امن او استحکام اور ترقی کے ضامن ہیں۔اعلامیے کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان میں سیاحت کے شعبے کی ترقی میں ہر ممکن تعاون کی پیشکش ہے اور اس سلسلے میں سعودی ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرے گی۔واضح رہے مئی 2019 کے بعد وزیر اعظم عمران خان کا سعودی عرب کا یہ چوتھا دورہ تھا۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے مابین مسلسل روابط اس اسٹریٹجک شراکت داری کی اہمیت کی عکاسی کرتا ہے۔مشترکہ اعلامیے میں بتایا گیا ہیکہ دونوں ممالک کی قیادت پاکستان سعودی تعلقات کو ایک نئی سطح پر لے جانے کے لئے پرعزم ہے۔اعلامیے کے مطابق ملاقات میں او آئی سی اور دیگر ذرائع سے کشمیر کاز کو آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال اور لائن آف کنٹرول پر بھارت کے متشدد اقدامات سے آگاہ کیا اور مسئلہ کشمیر پر حمایت کرنے پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تنازعات اور اختلافات کو سیاسی اور سفارتی ذرائع سے حل کیا جائے، پاکستان خطے میں امن کے لیے تمام ترکوششوں میں مدد فراہم کرتا رہے گا۔اعلامیے کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد نے پاکستان میں سیاحت کی ترقی میں ہر ممکن تعاون پر اتفاق کیا اور کہا کہ سیاحت میں تعاون کے لیے سعودی ٹیم جلد ہی پاکستان کا دورہ کرے گی۔ پاک سعودی تعلقات کو ایک نئی سطح پر لے جانے کے لیے پرعزم ہیں۔واضح رہے کہ مئی 2019ء￿ کے بعد وزیراعظم عمران خان کا سعودی عرب کا یہ چوتھا دورہ تھا۔وزیر اعظم عمران خان نے جی 20 کی صدارت ملنے پر سعودی ولی عہد کو مبارکباد دی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…