اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابقہ سپرنٹنڈنٹ کاشانہ ویلفیئر ہومز افشاں لطیف نے چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو تحفظ کے لیے خط لکھ دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق افشاں لطیف نے تحفظ کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف
جنرل قمر جاوید باجوہ کو خط لکھا ہے۔خط میں کہاگیا ہے کہ یتیم بچیوں کے ساتھ ہونے والے برے سلوک کو سامنے لانے کی سزا دی جارہی ہے اور دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ الزامات واپس لوں۔ افشا لطیف نے مزید لکھا کہ مجھے اور میرے خاندان کو مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔مجھے تحفظ فراہم کیا جائے۔