اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیب لاہور نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے تمام اثاثے منجمد کر دئیے ۔نجی ٹی وی کے مطابق نیب نے شہباز شریف کی تمام جائیداد منجمد کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ احکامات کرپشن اور منی لانڈرنگ کے الزامات سے متعلق تحقیقات کے باعث جاری کیے گئے۔شہباز شریف کی ڈونگا گلی کے لاجز بھی منجمد
کرنےکے احکامات دئیے گئے ،جائیداد میں شہباز شریف کے 96ایچ اور 87 ایچ کے گھر بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ شہباز شریف کے ڈیفنس فیز 5 میں دو پلاٹس بھی منجمد کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔ منجمد کیے جانے والی جائیداد میں شہباز شریف کی ہری پور میں بھی تین جائیدادیں شامل ہیں۔نیب ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی لاہور میں 13 جائیدادیں بھی منجمد کر دی گئی ہیں۔