پیر‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2024 

کاشانہ ویلفیئر ہوم کی سابق سپرنٹنڈنٹ افشان لطیف کی فریاد سن لی گئی،اعلیٰ عدالت نے زبردست حکم جاری کردیا

datetime 3  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی ) کاشانہ ویلفیئر ہوم کی سابق سپرنٹنڈنٹ افشان لطیف نے انصاف کے حصول کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ،الزمات پر عدالتی کمیشن بنانے کے لیے درخواست دائر کر دی گئی ۔

عدالت نے ڈپٹی کمشنر لاہور اور ڈائریکٹر بیت مال کو 12 دسمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے تمام فریقین سے جواب بھی طلب کر لیا۔ دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ یہ کون سے دارالامان سے ہیں ۔ جس پر فاضل عدالت کو بتایا گیا کہیہ ٹائون شپ دارالامان سے ہیں اور باقی دارالامان کا بھی ذکر کیا گیاہے ۔درخواست میں چیف سیکرٹری پنجاب ،ڈپٹی کمشنر اورڈائریکٹربیت مال کو فریق بنایا گیا ہے ۔ افشاں لطیف نے موقف اپنایا کہ مجھ پر لگاے گئے تمام تر الزامات بے بنیاد ہیں ،جھوٹے الزامات کے باعث میری ساکھ شدید متاثر ہوئی ،میں نے ایمانداری کے ساتھ یتیم بچیوں کی پرورش کی اور فرائض ادا کیے۔ استدعا ہے کہ لگائے گئے الزامات پر عدالتی کمیشن بنایا جائے ۔دریں اثنا کاشانہ ویلفیئر ہوم کی سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پورٹل پر بھی شکایت درج کرائی بلکہ سب جگہ جاکر دیکھ لیالیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی ۔ ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنے ادارے میں بھی شکایت کی لیکن کسی نے کوئی بات نہیں سنی , ،وزیر اعظم پورٹل بھی شکایت درج کروائی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی ،ہر جگہ شکایت کی مگر کچھ حاصل نہ ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ صرف میرا مسئلہ نہیں ان تمام یتیم لڑکیوں کی بات ہے،ہر جگہ سے مایوس ہونے کے بعد عدالت سے رجوع کیا اور مجھے عدالت سے ہی انصاف کی امید ہے ۔

موضوعات:



کالم



فیک نیوز انڈسٹری


یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…