اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق ڈی جی ایف آئی اے کو وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کی شکایت پر ہٹایا گیا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق 29 نومبر کو علی زیدی لندن سے اسلام آباد پہنچے تو انہوں نے ایف آئی اے کےکام میں مداخلت کی، علی زیدی اے ایس ایف
اہلکاروں کو امیگریشن ڈیسک پر بٹھانا چاہتے تھے اور اہلکاروں کو امیگریشن ڈیسک پر بٹھانے کا حکم بھی دیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ علی زیدی اے ایس ایف اہلکاروں کو ان سسٹمز پر بٹھانا چاہتے تھے جہاں اِنٹی گریٹڈ بارڈر مینجمنٹ سسٹم (آئی بی ایم ایس) نصب نہیں تھا۔