بدھ‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2026 

کرتارپور آئی سکھ لڑکی کی پاکستان میں فرار کی کوشش ،منجیت کور کیسے پکڑی گئی؟پورے علاقے کی سکیورٹی سخت کردی گئی

datetime 3  دسمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کرتار پور راہداری سے گوردوارہ درشن کے لئے آنے والی سکھ لڑکی کی پاکستانی علاقے میں داخل ہونے کی کوشش ناکام۔روزنامہ جنگ میں شائع خبر کے مطابق 23 نومبر کو ہریانہ سے تعلق رکھنے والی سکھ لڑکی منجیت کوریاتری کے روپ میں اپنے پاکستانی فیس بک بوائے فرینڈ سے ملنے کے لیے راہداری کے ذریعے گوردوارہ پہنچی جہاں فیصل آباد سے آیاہوا اس کا بوائے فرینڈ اپنے ایک دوست اور ایک پاکستانی لڑکی کے ساتھ موجود تھا۔

ان چاروں نے گوردوارہ کی پہلی منزل پر جا کر ملاقات کی۔ ملاقات میں سکھ یاتری منجیت کور نے راہداری سے واپس جانے کی بجائے پاکستانی علاقے میں جانے کا منصوبہ بنایا۔ذرائع کے مطابق سکھ لڑکی کے بوائے فرینڈ کے ہمراہ آنے والی پاکستانی لڑکی نے اپنا وزیٹر کارڈ بھارتی سکھ لڑکی کو دے دیا اور اس یاتری کاکارڈ  ایک کوڑے دان میں پھینک دیا۔چیکنگ کے دوران سکھ لڑکی پکڑی گئی ،واقعے کے بعد پورے علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی۔

موضوعات:



کالم



تہران میں کیا دیکھا


ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…