اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف شدید بیمار، ہسپتال میں داخل، میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدرجنرل (ر) پرویز مشرف شدید علیل ہوگئے۔ بیماری میں شدت آنے پر پرویز مشرف کو دبئی کے ہسپتال میں داخل کرادیا گیا۔
واضح رہے 14اکتوبر 2018ء میں سابق صدر کی بیماری سے متعلق تصدیق شدہ میڈیکل سرٹیفکیٹ کی تفصیلات سامنے آئی تھیں کہ مشرف کو امیلوئی ڈوسس نامی خطرناک بیماری لاحق ہے، مشرف کا روزانہ کی بنیاد کی پر علاج کیا جاتا ہے۔