اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایف آئی اے کے سابق ڈی جی بشیر میمن نے استعفیٰ دیدیا
نجی ٹی وی کے مطابق سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے استعفیٰ دیدیا،سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے عہدے سے ہٹانے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ عام طورپرریٹائرمنٹ کے قریب افسرکو
عہدے سے نہیں ہٹایا جاتا،مجھے اس روایت سے محروم رکھاگیا،جس پر میں ملازمت سے استعفیٰ دیتا ہوں۔یاد رہے کہ حکومت نے بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑپچھا ڑ کرتے ہوئے بشیر میمن کو ڈی جی ایف آئی اے کے عہدے سے ہٹادیا تھااور واجد ضیا کو ڈی جی ایف آئی اے تعینات کردیاتھا۔