ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

کسی سیاسی شخصیت کا کوئی بھی ناجائز کام ہر گز نہیں کرنا عمران خان نے افسران کو زبردست ہدایات جاری کردیں

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

لاہور( آن لائن )وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ پاکستان اس وقت نازک دور سے گزر رہا ہے جس کے لیے معاشی استحکام ضروری ہے، افسران کوہر قسم کے سیاسی دبا سے آزاد کیا ہے، ہم نے نئے پاکستان میں پرانے مائنڈ سیٹ کو تبدیل کرنا ہے۔

پرانا نظام اب نہیں چل سکتا، عوام کی خدمت کرنا بیوروکریسی کا اولین فرض ہے۔یہ بات انہوں نے ہفتے کویہاں صوبائی بیوروکریسی اور پولیس کے سینئرافسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس بھی موجود تھے۔وزیر اعظم کے معاونین خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، سید ذوالفقار بخاری اور بیرسٹر شہزاد اکبر نے بھی شرکت کی۔ وزیر اعظم نے نئی تعیناتیوں پر افسران کو مبارکباد دی۔انھوں نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ساٹھ کی دہائی میں پاکستان کی گورننس، بیوروکریسی اور پالیسیز کی مثالیں دی جاتی تھیں،اس وقت پاکستان ایک نازک دور سے گزر رہا ہے جس کے لیے معاشی استحکام ضروری ہے۔وزیراعظم نے ملک کی معاشی استحکام کیلئے حکومت کی پالیسیوں اور اقدامات کا ذکرکرتے ہوئے کہاکہ ان اقدامات سے معیشت مستحکم ہو رہی ہے جس پروہ اپنی معاشی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہیں ۔انھوں نے کہاکہ بیوروکریسی اور دیگر عہدوں پر تعیناتیاں میرٹ پر کی گئی ہیں، ہم نے اپنے دور حکومت میں افسران کو ہر قسم کے سیاسی دبا ئوسے آزاد کیا ہے ،افسران کوسب کام میرٹ پر کرنے ہیں اور کسی سیاسی شخصیت کا کوئی بھی ناجائز کام ہر گز نہیں کرنا۔

معاشی ترقی کے لیے ایک قابل بیوروکریسی کا بہت اہم کردار ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ پنجاب میں امن وامان اور گورننس کے نظام میں بہتری لانے کی ضرورت ہے،ہم نے نئے پاکستان میں پرانے مائنڈ سیٹ کو تبدیل کرنا ہے، پرانا نظام اب نہیں چل سکتا۔انہوں نے کہاکہ عوام کی خدمت کرنا افسرانکا اولین فرض ہے،حکومت افسران کی مدت ملازمت کو تحفظ فراہم کرے گی،افسران کوغریب آدمی کی زندگی میں بہتری لانے کے لیے کوششوں میں تیزی لانا ہے۔

اسی طرح بچوں کے خلاف جرائم کی روک تھام پر خصوص توجہ دیں،افسران کا کام کمزور کو طاقتور کے خلاف تحفظ فراہم کرنا ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ افسران کے پاس قانونی اتھارٹی ہے مگر یہ طاقت صرف اور صرف عوام کی خدمت اور ان کی زندگیوں میں بہتری لانے کے لیے استعمال کی جائے، عوام کی خدمت آپ پر فرض ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ پہلے تھانوں میں طاقتور کو تحفظ فراہم کیا جاتا تھا لیکن اب آپ کی ذمہ داری ہے کہ غریب کو طاقتور کے خلاف تحفظ فراہم کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…