اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم نوازشریف کا طبی وجوہات پر بیرون ملک قیام بڑھانے کا فیصلہ کیا ،نوازشریف 4 ہفتوں کی مدت مکمل ہونے کے بعد واپس نہیں آسکیں گے،نجی ٹی وی کے مطابق برطانوی ڈاکٹرزنے نوازشریف کا تفصیلی طبی معائنہ تجویز کیا ہے،نوازشریف کے ٹیسٹ اورطبی معائنہ مکمل ہونے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں،ذرائع کا کہناہے کہ
شہبازشریف نے وکلا کومیڈیکل رپورٹس کی بنیاد پرکیس تیار کرنے کی ہدایت کردی،میڈیکل رپورٹس پاکستانی حکام کو فراہم کی جائیں گی،ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹس کی کاپیزہائی کورٹ میں بھی جمع کرائی جائیں گی،نوازشریف کے مزید علاج کیلئے ا مریکہ لے جانے کی تجویز بھی زیرغورہے۔یاد رہے کہ نوازشریف کوعلاج کیلئے ابتدائی 4 ہفتوں کی مدت 17 دسمبر کوختم ہورہی ہے۔