اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے اور روپے کی قدر کم ہونے سے فائدہ ہوگا۔نجی ٹی وی پروگرا م میں ان سے سوال کیا گیا کہ اگر روپے کی قیمت گر گئی اس سے ملک کو فائدہ کیسا ہوسکتا ہے۔
اور کہا کہ ایشیاء ڈویلپمنٹ بینک سے قرض لے کر واپس بھی تو کرنا ہے؟ جس پر جواب دیتے ہوئے وزیراطلاعات خیبر پی کے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ جب واپس کرنا ہوگا تب دیکھ لیں گے فی الحال پاکستان کو فائدہ ہورہا ہے۔شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ بہت سے چینل نے میری بات کی توثیق کی۔ جب ہمیں ڈالر ملیں گے ایک ڈالر کے155روپے ملیں گے۔نجی ٹی وی کے اینکر نے پھر سے سوال کیا کہ جو قرض پہلے لئے تھے وہ بھی تو واپس کرنے ہیں؟ جس پر جواب دیتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ہمیں ڈالر کی قیمت بڑھنے سے تین ارب روپے فائدہ ہورہا ہے۔ جو لوگ بی آر ٹی پروجیکٹ پر لاگت بڑھنے کی بات کررہے ہیں، بالکل غلط ہے۔ہم نے بی آر ٹی کی 2 کلو میٹر تک توسیع بھی کی۔ لاگت پر کی جانے والی باتیں مناسب نہیں۔انہوں نے مزید کہا ہو سکتا ہے جب ڈالر واپس کرنے کا وقت آئے تب 75روپے کا ہوجائے۔ شوکت یوسفزئی نے پھر سے اصرار کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے سے ہمیں فائدہ ہوا۔