ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

اس وقت ملک کو میری زیادہ ضرورت ہے، صدر علوی جائیں گے،وزیراعظم عمران خان نے اہم غیرملکی دورہ منسوخ کرنے کا اعلان کردیا

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پچھلے دنوں ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی گئی، پہلے دھرنے کے ذریعے اور اب عدالت میں کیس کے ذریعے، یہ امید لگا کر بیٹھے تھے کہ پاکستان کسی طرح غیر مستحکم ہوجائے،ان سب کو شکست ہوئی اور آگے بھی شکست ہوگی، پاکستان مشکل سے نکل کر تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے،سفراء کانفرنس برائے افریقا سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے پچھلے دنوں میں ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی گئی،

پہلے دھرنے کے ذریعے اور اب جو عدالت میں کیس تھا اسے جس طرح اٹھایا گیا، یہ امید لگا کر بیٹھے تھے کہ پاکستان کسی طرح غیر مستحکم ہوجائے۔انہوں نے کہا کہ  پاکستان مشکل سے نکل کر تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے،اس وقت ملک کو میری زیادہ ضرورت ہے، صدر علوی کو افریقا بھیجیں گے،عمران خان نے کہا کہ انہوں نے سوچا تھا کہ ادارے آپس میں لڑ پڑیں گے، ادارے ایک دوسرے سے کبھی بھی تصادم نہیں کریں گے، سب اداروں نے اپنے دائرے میں رہنا شروع کردیا، ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ان سب کو شکست ہوئی اور آگے بھی شکست ہوگی، پاکستان مشکل سے نکل کر تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔عمران خان نے کہا کہ بھارت میں میڈیا نے دھرنے کو جشن کی طرح استعمال کیا کیوں کہ دھرنے کی وجہ سے کشمیر کا معاملہ پس پشت چلا گیا۔وزیراعظم نے کہا کہ بھارت نے سپریم کورٹ کا معاملہ بھی اپنے فائدے کیلئے استعمال کیا تاہم پاکستان میں ہم آہنگی سے مخالفین کو شکست ہوئی ہے، دشمن نے سوچا تھا ادارے آپس میں لڑ پڑیں گے، خوشی ہے ہم نے ملک کو غیر مستحکم کرنے کی سازش ناکام بنائی۔عمران خان نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی سوچ تھی کہ پاکستان میں ادارے آپس میں لڑ جائیں گے، مارچ اور دھرنے کی وجہ سے بھارت میں خوشیاں منائی گئیں، بی جے پی حکومت مارچ، دھرنے اور حالیہ صورتحال سے خوش تھی، لیکن دشمنوں کی کوئی خواہش پوری نہیں ہوگی، پاکستان ترقی کرے گا۔اپنے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں میرٹ کو نظر انداز کیا گیا، اہم پوزیشنز پر ان لوگوں کو بٹھایا گیا جو حق نہیں رکھتے تھے، چین میں میرٹ کو اوپر لانے کا سسٹم دیکھیں تو سمجھیں گے کہ وہ اتنی ترقی کیسے کر گئے، جمہوریت کی خوبی ہی یہ ہے کہ اس میں میرٹ ہوتا ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…