ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمران خان نے سکھ کا سانس لیا، ٹوئٹ کے ذریعے اہم ترین بیان جاری کردیا

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اداروں کے تصادم سے ملک میں عدم استحکام لانے والوں کو شکست ہوئی ہے، یہ ہمارے بیرونی دشمنوں اور اندرونی مافیا کے لیے بھی مایوسی کا دن ہے، مافیا نے لوٹ کا مار بیرون ملک چھپایا ہوا ہے۔

لوٹی ہوئی دولت باہر بھیجنے والے مافیاز اس لوٹ مار کے تحفظ کے لیے ملک کوغیرمستحکم کررہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آج ملک کو عدم استحکام کا شکار دیکھنے والوں کیلئے مایوس کن دن ہے، اداروں میں تصادم نہیں ہوا بیرونی دشمن، اندرونی مافیاز کو خصوصی مایوسی ہوئی، اداروں کے تصادم سے ملک میں عدم استحکام لانے والوں کو شکست ہوئی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ ہمارے بیرونی دشمنوں اور اندرونی مافیا کے لیے بھی مایوسی کا دن ہے، مافیا نے لوٹ کا مار بیرون ملک چھپایا ہوا ہے، لوٹی ہوئی دولت باہر بھیجنے والے مافیاز اس لوٹ مار کے تحفظ کے لیے ملک کوغیرمستحکم کررہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے 23سال تک آزاد عدلیہ کیلئے جدوجہد کی ۔ انہوںنے کہاکہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کا بھرپور احترام کرتا ہوں۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے قانونی ٹیم نے ملاقات کی اور عدالتی کارروائی سے متعلق بریفنگ دی۔ وزیراعظم سے ملاقات کرنے والوں میں اٹارنی جنرل انور منصور بھی شامل تھے۔وزیراعظم عمران خان کو عدالتی کاروائی سے متعلق بریفنگ دی گئی اور عدالتی احکامات کی روشنی میں مسودے کا جائزہ بھی لیا گیا۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…