جمعہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2025 

باجوہ ڈاکٹرائن۔۔۔!!! بھارت کو منہ توڑ جواب، آپریشن ردالفساد،ہمسایہ ممالک سے مضبوط تعلقات، جانتے ہیں جنرل باجوہ نے عہدہ سنبھالتے ہی پاکستان کو کن کن مشکلات سے نکالا؟

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی چیف کا عہدہ سنبھالنے کے بعد کچھ اہداف مقرر کیے جو ” باجوہ ڈاکٹرائن” کہلائے۔اسی ڈاکٹرائن کے تحت سکیورٹی پالیسی دوبارہ تشکیل دینے کے لیے اقدامات ہوئے۔جوابی نہیں پیشگی کاروائی کی بنیاد پر دہشت گردی خاتمے کے لیے فروری 2017ء میں آپریشن رد الفساد کا آغاز کیا۔

آپریشن رد الفساد کے بڑی اہداف میں ملک سے د ہشت گردوں کے سیلپر سیلز سہولت کاروں کا خاتمہ کیا،جنرل باجوہ نے سعودی عرب،امریکا،قطر سے دوستی کے رشتے میں رکاوٹیں دور کیں۔ باجوہ ڈاکٹرئن نے پاکستان کو گھمبیر صورتحال سے نکالنے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس حوالے سےسینئر صحافی سہیل وڑائچ نے اپنے آرٹیکل میں یہ بھی لکھا تھا کہ باجوہ ڈاکٹرائن پڑوسیوں میں نفرت پھیلاکر انہیں عدم استحکام سے دوچار کرنے پر یقین نہیں رکھتابلکہ پاکستان کو دنیا میں ایک مستحکم اورپر امن ملک کے طور پر پہچانے جانے کا خواہاں ہے۔ جب کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ باجوہ ڈاکٹرائن کا مطلب صرف ایک ہے اور وہ ہےپر امن پاکستان ہے۔وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ ہفتے خود بھی اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ جنرل قمر جاوید ان کے بہترین پسندیدہ آرمی چیف ہیں۔سینئر تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران نے آرمی چیف کی حمایت کا خاصا فائدہ اٹھایا یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپوزیشن کی طرف سے اب تک ڈالے گئے کسی بھی دباؤ کا زیادہ اثر نہیں لیا۔تاہم اب صورتحال یکسر تبدیل ہو چکی ہے۔اسی میں سوال یہ اٹھتا ہے ” باجوہ ڈاکٹرائن” سے اصل میں کس کو خطرہ ہے؟۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…