اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس میں وزارت داخلہ کی خصوصی عدالت کا فیصلہ رکوانے کی درخواست منظور کرتے ہوئے عدالت کو فیصلہ سنانے سے روک دیا ہے، نجی ٹی وی کے مطابق سنگین غداری کیس سے
متعلق سابق آرمی چیف جنرل(ر) پرویز مشرف کے خلاف خصوصی عدالت کا فیصلہ رکوانے کی درخواست پر سماعت کی گئی،سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا تھا جو آج ہی سنا دیا گیا، واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف نے بھی اپنے خلاف کیس میں فیصلہ سنانے سے روکنے کی درخواست کی تھی۔