اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت عظمیٰ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹی فکیشن معطل کرد یا جس نے ملکی صورتحال میں ہلچل پید اکر دی ہے ۔ ایک طرف جہاں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفکیشن معطل ہونے پر تبصرے جاری ہیں وہیں دوسری جانب اس نوٹیفکیشن کے بحال ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے،مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام
میں نجی ٹی وی کے اینکر ثمر عباس نے کہا کہ یہ معمولی جھٹکا ہے، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے تمام قانونی تقاضے پورے کئے گئے ہیں، ایک دو دن میں نوٹیفکیشن بحال ہو جانے کا امکان ہے۔جبکہ صحافی علی سلمان علوی نے بھی اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ غالباً یہ کہنا قبل از وقت ہو گا لیکن میری رائے میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفکیشن بحال ہو جائے گا۔