اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عدالت عظمیٰ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کیس کی سماعت کی اور اپنے ریمارکس میں کہا کہ وزیراعظم کو آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا اختیار ہی نہیں ہے، صرف صدر مملکت ہی یہ
توسیع کر سکتے ہیں۔اٹارنی جنرل نے عدالت عظمیٰ کو بتایا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع صدر کی منظوری کےبعد کی گئی۔سپریم کورٹ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزارتِ دفاع اور اٹارنی جنرل کو اس حوالے سے نوٹس جاری کرتے ہوئے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق درخواست کو ازخود نوٹس میں تبدیل کر دیا۔