بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

زرداری کیخلاف کتنے کیسز میں پلی بارگین ہوچکی ؟بڑا دعویٰ کردیا گیا

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( آن لائن ) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف چلے گئے اور دوسرا بھی جانا چاہتا ہے تو اس کو بھی جانے دیں،عمران خان اپنی مدت پوری کریں گے اور آئندہ انتخابات وقت پر ہوں گے، پیپلز پارٹی، (ن) لیگ اور پی ٹی آئی کے خلاف فارن فنڈنگ کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

پی ٹی آئی اس معاملے میں سرخرو ہوگی اور باقی دونوں پارٹیاں پھنس جائیں گی۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ چیئرمین نیب نے اچھی بات کی کہ احتساب سب کا ہونا چاہیے، نیب جلد شہزادہ بننے جا رہا ہے، آصف زرداری کے خلاف 5 کیسز میں پلی بارگین ہوچکی ہے، ان کے لوگوں نے پیسے دینا شروع کردیے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ حکومت میں جو کرپٹ ہوگا اس کو ڈبل سزا ہوگی، تمام سیاسی پارٹیوں کا احتساب ہونا چاہیے، پیپلز پارٹی، (ن) لیگ اور پی ٹی آئی کے خلاف فارن فنڈنگ کی تحقیقات ہونی چاہیے، پی ٹی آئی اس معاملے میں سرخرو ہوگی اور باقی دونوں پارٹیاں پھنس جائیں گی۔ الیکشن کمیشن کا کوئی کردار نہیں ہے، اس حوالے سے فیصلہ سپریم کورٹ کو کرنا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ہی ہوں گے، میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا نواز شریف جارہے ہیں، وہ کھائیں پئیں اور موج کریں، دوسرا بھی جانا چاہتا ہے تو اس کو بھی جانیں دیں، مریم نواز لاہور میں ہی رہیں گی، میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا مولانا فضل الرحمان خالی ہاتھ جائیں گے، عمران خان اپنی مدت پوری کریں گے اور آئندہ انتخابات وقت پر ہوں گے۔ عمران خان جلد مہنگائی پر قابو پالیں گے۔انہو ںنے مزید کہا کہ پاکستان ریلوے میں ہر مافیا کو ختم کر دیں گے، چین ہمارا بھروسے مند دوست ہے، ایم ایل ون ہی سی پیک کی شہ رگ ہے، وزیراعظم نے ہر فورم پر ایم ایل ون کی بات کی، وزیراعظم نے ریلوے میں 2 ٹیکنیکل مشیر بھرتی کرنے کی اجازت دی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…