پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

توہین عدالت کیس!اسلام آباد ہائیکورٹ نے فردوس عاشق اعوان اور غلام سرور کو سرپرائز دیدیا

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس میں وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان اور وفاقی وزیر غلام سرور خان کی معافی قبول کرتے ہوئے توہین عدالت کا شوکاز نوٹس واپس لے لیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان اور وفاقی وزیر غلام سرور خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں فردوس عاشق اور غلام سرور عدالت میں پیش ہوئے۔دورانِ سماعت جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ آپ دونوں ذمہ دار پوزیشن پر ریاست کے بڑے عہدے پر وفاقی کابینہ کے ارکان بھی ہیں، میں ایک چیز کی تعریف کروں گا کہ انہوں نے کہا کہ ان کا بیان سیاسی تھا، تسلیم کرتا ہوں کہ عدلیہ سمیت کوئی بھی پر فیکٹ نہیں، صرف سیاست کے لیے لوگوں کا اداروں سے اعتماد اٹھانا نقصان دہ ہے۔چیف جسٹس نے مزید کہا کہ عدالت مطمئن تھی کہ آپ نے جو بھی کہا وہ توہین عدالت میں ضرور آتا ہے لیکن اس کے باوجود توہین عدالت کے شوکاز نوٹسز واپس لے رہی ہے۔جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ سیاست کے لیے اداروں کو متنازع بنانا درست نہیں،توقع رکھتا ہوں کہ آپ اداروں پر لوگوں کا اعتماد بڑھائیں گے اور غیر ذمہ دارانہ بیانات سے گریز کریں گے، عدالتیں تنقید سے گھبراتی نہیں ہیں بلکہ خوش آمدید کرتی ہیں۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ آئندہ زیرسماعت مقدمات پر کوئی رائے نہیں دی جائے گی۔

عدالت کی جانب سے شوکاز نوٹس واپس لینے پر فردوس عاشق اعوان کے وکیل شاہ خاور نے کہا کہ توہین عدالت کا شوکاز نوٹس واپس لینے پر عدالت کا شکر گزار ہوں۔وا ضح رہے کہ فردوس عاشق اعوان پرعدالتی کارروائی پر اثر انداز ہونے کا الزام تھا۔ معاون خصوصی نے اپنے تحریری جواب میں کہا کہ عدالت اور ججز سے متعلق 29 اکتوبر کی پریس کانفرنس میں اپنے ریمارکس غیر مشروط واپس لیتی ہوں۔

انہوں نے وضاحت دی کہ پریس کانفرنس کے دوران مجھ سے خاص پیرائے(ٹارگٹڈ) میں سوال کیا گیا، میری پریس کانفرنس صرف نواز شریف کے زیرالتوا کیس سے متعلق نہیں تھی۔جواب کے متن میں شامل ہے کہ’ میرا کہنے کا مقصد یہ نہیں تھا کہ عدالت نواز شریف کو خصوصی ریلیف دے رہی ہے، میں نے کہا کہ ہفتے کے روز سماعت سے زیرالتوا کیسز میں عام سائلین بھی مستفید ہو سکیں گے‘۔چوہدری غلام سرور خان نے نواز شریف کے حق میں عدالتی فیصلے کو ڈیل کا نتیجہ قرار دیا تھا۔ عدالت نے وفاقی وزیر کو شو کاز نوٹس بھی جاری کیا تھا۔ وفاقی وزیر غلام سرور خان نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگتے ہوئے کہا تھا کہ وہ مقدمے کا سامنا نہیں کرنا چاہتے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…