پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

بی آر ٹی سست روی کا شکار، میگا منصوبہ دسمبر 2019 میں بھی مکمل نہیں ہو سکے گا

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(سی پی پی) خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کے گزشتہ دورِ حکومت میں شروع ہونے والا میگا منصوبہ بی آر ٹی فنڈز کی تاخیر کے باعث سست روی کا شکار ہو گیا۔ میگا منصوبہ دسمبر 2019 میں بھی مکمل نہیں ہو سکے گا۔

صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ بی آر ٹی کا فرانزک آڈٹ کریں گے۔سابق وزیراعلی پرویز خٹک کا چھ ماہ میں مکمل کرنے کا دعوی، منصوبہ ٹھیکیداروں کو ادائیگیوں میں تاخیر کے باعث لٹک گیا، صوبائی حکومت نے بھی ایشئین ڈیویلپمنٹ بینک سے فرانزک آڈٹ کا فیصلہ کرلیا، رواں سال کے چھ ماہ کے دوران صرف چھ فیصد کام کیا گیا۔بی آرٹی منصوبے میں صوبائی انسپکشن ٹیم نے بھی خامیوں کی نشاندہی کرائی، رپورٹ میں ناقص منصوبہ بندی، ڈیزائن میں بار بار تبدیلی ہی بی آر ٹی کی لاگت میں اضافے کا باعث قرار دی گئی۔میگا منصوبے میں تاخیر کی بنیادی وجہ فنڈز کا نہ ہونا قراردیا گیا ہے، ٹھیکیداروں کو ادائیگی نہ ہونے سے مزدورنہ صرف تنخواہوں سے محروم ہیں بلکہ سراپا احتجاج بھی ہیں۔بی آر ٹی منصوبے پر لاگت کا تخمینہ 49 ارب روپے لگایا گیا تھا جو اب 68 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے، شہریوں نے بھی مں صوبہ بروقت مکمل نہ ہونے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔صوبائی وزیر اطلاعات کہتے ہیں کہ بی آر ٹی منصوبے پر کام اب تیز ہوگیا ہے، پیش آنے والے ایشوز کو حل کرلیا گیا ہے، دو یا تین ماہ میں منصوبہ مکمل ہوجائے گا۔بی آر ٹی کی عدم تکمیل جہاں پشاور کے شہریوں کے لیے اذیت بنی ہوئی ہے تو وہیں ہیروئنچیوں نے بھی شہر کے مختلف مقامات پرکوریڈور کے نیچے ڈیرے ڈال رکھے ہیں اور کھلے عام نشہ جاری ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…