ٹماٹر مہنگا ہونے سے کسانوں کو بہت فائدہ ہوا،پچھلے سال آلو سستے ہونے سے بڑا نقصان ہوا تھا،وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے مہنگائی سے متعلق انوکھی منطق پیش کردی

23  ‬‮نومبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے کشمیر امور علی امین گنڈا پور نے ملک میں مہنگائی کے حوالے سے انوکھی منطق پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ملک میں مہنگائی ہے تو اس کا فائدہ بھی تو اپنے ہی لوگوں کو ہو رہا ہے۔علی امین گنڈاپور کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک اپوزیشن والے کہتے ہیں کہ تیل مہنگا ہو رہا ہے، ڈیزل مہنگا ہو رہا ہے، بجلی مہنگی ہو رہی ہے، مہنگائی ہو رہی ہے، یہ سب اِن کے لیے ہوئے قرضوں کی وجہ سے ہے۔انہوں نے

کہا کہ ملک میں مہنگائی کی وجہ سے جن کو فائدہ ہو رہا ہے وہ بھی ہمارے ہی بھائی ہیں۔وفاقی وزیر نے کہاکہ پچھلے سال ملک میں آلو 5 روپے فی کلو تک ہو گئے تھے، آلو سستے ہونے سے ہمارے کسانوں کو کتنا بڑا نقصان ہوا۔ملک میں ٹماٹروں کی بڑھتی قیمت کے حوالے سے علی امین گنڈا پور نے انوکھی منطق پیش کرتے ہوئے کہا کہ ٹماٹر اگانے والے بھی ہمارے ہی کسان ہیں۔وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور نے یہ بھی کہا کہ اگلے برس جون تک مہنگائی پر قابو پا لیں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…