جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

اگر چین نے اپنا یہ بڑا منصوبہ جاری رکھا تو کتنا نقصان ہوگا ؟ امریکہ نے پاکستان کو خبردار کردیا

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آن لائن)امریکہ نے گزشتہ روز پاکستان کو خبردار کیا ہے کہ اگر چین نے انفراسٹرکچر کا اپنا بڑا منصوبہ جاری رکھا تو اسے طویل المیعاد اقتصادی نقصان ہوگا جس میں فائدہ بہت کم ملے گا ۔جنوبی ایشیاء کے لئے اعلیٰ امریکی سفارت کار نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری جسے

ایشیاء کے دونوں ممالک گیم چینجر منصوبہ قرار دیتے ہیں ، صرف بیجنگ کو فائدہ دے گا ، انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ نے ایک بہتر ماڈل کی پیشکش کی ہے۔سائوتھ ایشیاء کے لئے قائمقام اسسٹنٹ سیکرٹری خارجہ ایلس ویلز نے کہا ہے کہ یہ واضح ہے یا اسے واضح کرنے کی ضرورت ہے کہ سی پیک کا مطلب امداد نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اربوں ڈالرز کے منصوبے میں غیر روایتی قرضے دیئے جارہے ہیں جس میں چینی کمپنیاں اپنے ہی مزدور اور سامان بھیج رہی ہیں۔ویلز نے ووڈرو ویلسن انٹرنیشنل سنٹر فار سکالرز میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک ابتدائی طور پر چینی مزدوروں اور سپلائیز پر انحصار کرتی ہے باوجود اس کے کہ پاکستان میں بے روز گاری بڑھ رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ راہداری پاکستانی معیشت کو بہت بڑا نقصان پہنچانے والی ہے بالخصوص ایک ایسے وقت میں جب بہت زیادہ ادائیگیاں اگلے چار تا چھ برسوں میں شروع ہو جائینگی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…