اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)حکمران جماعت تحریک انصاف 5دسمبر تک کالعدم قرار دی دی جائے گی ؟ سینئر صحافی صابر شاکر نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمیشنر سردار رضا خان کے عہدے کی مدت اگلے ماہ ختم ہو جائے گی ، بظاہر یہی لگ رہا ہے کہ وہ جانے سے پہلے تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ کر کے جائیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی صابر شاکر نے نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حکمران جماعت تحریک انصاف کیلئے
خطرے کی گھنٹی بجا دی ۔ صابر شاکر کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف بڑی مشکل میں پھنسنے والی ہے ۔ صابر شاکر کا کا کہنا ہے کہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ تحریک انصاف پر پابندی کی تلوار لٹک رہی ہے ۔ چین الیکشن کمیشن سردار رضا خان کے عہدے کی مدت اگلے ماہ 5پانچ دسمبر کو ختم ہو جائے گی ۔ جمعرات کے روز چیف الیکشن کمیشنر نے جیسے اپوزیشن جماعتوں کی درخواستم منظور کی ۔ اس سے یہی لگ رہا ہے کہ سردار رضا خان تحریک انصاف کے مستقبل کا فیصلہ 5دسمبر سے قبل ہی کر جائیں گے ۔