اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئرصحافی وتجزیہ کار حسن نثار موجودہ حکومت کی غلطیوں پر برس پڑے ۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار نہیں رہی بلکہ مار چکی ہے۔
موجودہ حکومت نے ایک ایک کر کے تمام محاذ اکٹھے کھول دئیے ہیں۔ یہ صلاح الدین ایوبی ہیں۔میں ان کو صلاح الدین ایوبی اس لیے کہہ رہا ہوں کہ انہیں مشورہ دیا گیا ، کہ سارے صلیبی اکٹھے ہو گئے ہیں۔ جس پر صلاح الدین ایوبی نے کہا کہ میرا نکتہ نظر ہے کہ ابھی ہی تو لڑنا ہے کیونکہ ابھی سارے اکٹھے ہو گئے ہیں، بعد میں میں کہاں ان کو ایک ایک کر کے ڈھونڈتا رہوں گا۔ چونکہ یہ سارے اکٹھے ہیں ،یہی وقت ہے کہ ان سے لڑ لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان بھی صلاح الدین ایوبی ہے تو ہمیںپتہ چل جائے گا بلکہ پتہ چل رہا ہے۔اگر کوئی حکمران خائن ہے اور وہ امانت میں خیانت کر رہا ہے تو وہ مضبوطی کی اداکاری تو کر سکتا ہے لیکن مضبوط نہیں ہو سکتا۔ عمران خان میں بے شمار کمزوریاں ہوں گی لیکن ان کی شخصیت کے جو مثبت پہلو ہیں ان میں سے ایک عمران خان کا فنانشل ہائی جین ہے۔ لوگ کہتے ہیں کہ سب چور اکٹھے ہو گئے ہیں عمران خان نے کیا کیا ، اب کوئی گورا تو لا کر کابینہ میں نہیں بٹھا سکتے نہ ہی ہمارے آئین میں اس چیز کی کوئی گنجائش ہے۔گورا تو الیکشن نہیں لڑ سکتا۔ اسٹیبلشمنٹ امریکہ میں بھی ہے جو مستقل سچ ہے۔ باقی لوگ خانہ بدوش ہیں ، کبھی کہیں چلے گئے کبھی کہیں چلے گئے۔ کبھی کوئی لندن چلا گیا تو کبھی کوئی جدہ چلا گیاہے ۔