جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

قطر پہنچنے پر سابق وزیراعظم پاکستان نوازشریف کے ساتھ کیا سلوک کیاگیا؟ جس نے دیکھا،دیکھتا ہی رہ گیا

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)قطر پہنچنے پر سابق وزیراعظم پاکستان نوازشریف کے ساتھ کیا سلوک کیاگیا؟ جس نے دیکھا،دیکھتا ہی رہ گیا، تفصیلات کے مطابق قطر پہنچنے پر امیر قطر کی جانب سے سابق وزیراعظم پاکستان نوازشریف کو شاہی پروٹوکول دیاگیا، قطری چیف پروٹوکول آفیسر نے نوازشریف کوطیارے کے

اندر جاکر ریسیو کیا جس کے بعد نوازشریف کو رائل ٹرمینل لاؤنج لایا گیا اور نوازشریف کا طبی معائنہ بھی کیا گیا،اور طیارے کی ری فیولنگ بھی کی گئی، اس موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت اقدامات دیکھنے میں آئے، قبل ازیں سابق وزیراعظم پاکستان نوازشریف لاہور ائیرپورٹ جانے کے لیے سخت سکیورٹی میں جاتی امرا سے روانہ ہوئے، اس موقع پر ان کی رہائش گاہ کے باہر موجود کارکنان نے نعرے بازی کی اور ان کی گاڑی پر پھول نچھاور کیے۔ائیرپورٹ پہنچنے پر نوازشریف کی روانگی کے لیے امیگریشن کی کارروائی مکمل کی گئی جس کے بعد ان کا ائیرایمبولینس میں چیک اپ کیا گیا جس کے بعد ائیرایمبولینس نے تقریباً ساڑھے 10 بجے لاہور کے علامہ اقبال ائیرپورٹ سے اڑان بھری۔نوازشریف کے ہمراہ ان کے بھائی شہباز شریف اور ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان سمیت 7 افراد لندن روانہ ہوئے ہیں۔نوازشریف کے ہمراہ پارٹی رہنما بھی ائیر پورٹ روانہ ہوئے تاہم مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اپنے والد نوازشریف کو رخصت کرنے ائیرپورٹ نہیں گئیں، انہوں نے اپنی دادی کے ہمراہ نوازشریف کو گھر سے رخصت کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…