ہفتہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

آصف زرداری نے5سال جمہوریت کی خدمت کی ،انہیں بطور سابق صدر وہ تمام سہولیات ملنی چاہئیں جس کے وہ مستحق ہیں ،ن لیگ نے بڑا مطالبہ کردیا

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما پرویز رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت عدالت عالیہ سے ملی ہے ،ڈیل کے حوالے سے وزیر اعظم نے خود تردید کی ہے ،اگر کوئی ڈیل کا سوال بھی پوچھتا ہے تو وہ توہین عدالت کا مرتکب ہوتا ہے ۔

نواز شریف مکمل صحتیابی کے بعد جلد سے جلد وطن واپس آئیں گے او ر یہی پاکستان کے عوام کی خواہش بھی ہے ، آصف علی زرداری نے پانچ سال جمہوریت کی خدمت کی ہے او ران کے دور میں ایسا کوئی جرم نہیں ہوا جس پر انہیں گرفتار یاانتقام کا نشانہ بنایا جائے ، انہیں بطور سابق صدر وہ تمام سہولیات ملنی چاہئیں جس کے وہ مستحق ہیں۔ ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ انتھک محنت او رکوششوں کے بعد نواز شریف اپنے علاج کے تسلسل کو بر قرار رکھنے کے اگلے مرحلے کیلئے لندن روانہ ہوئے ہیں اور ملک بھر کے عوام کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔ نواز شریف صحت کاملہ کے بعد جلد سے جلد وطن واپس آئیں گے اور عوام کے درمیان ہوں گے او ریہی پاکستان کے عوام کی خواہش اور دعا بھی ہے ، جس طرح پہلے پاکستان کی عوام کی دعائیں قبول ہوئی ہیں اب بھی قبول ہوں گی ۔ انہوںنے نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کو ڈیل قرار دینے کے سوال کے جواب میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان خود اس کی تردید کر چکے ہیں اور کہیں یہ بات نہیں ہو رہی ۔ نواز شریف کو علاج کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت عدالت عالیہ سے ملی ہے اور جو اس طرح کا سوال بھی کرتا ہے وہ توہین عدالت کا مرتکب ہوتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے بھی بیماری پر سیاست کی ہے ہمارے سماج نے انہیں اچھی نظر سے نہیں دیکھا اور اب تو بیماری پر سیاست کرنے والے بھی اپنے منہ سے کہتے ہیں کہ بیماری پر سیاست نہیں ہونی چاہیے ۔ وزیر اعظم کے اس بیان کہ انہیں رحم آ گیا کے جواب میں پرویز رشید نے کہا کہ میں آج کوئی سیاسی بات نہیں کروں گا ، میرے پاس کہنے کو بہت کچھ ہے وہ جس لہجے میں بات کرتے ہیں لفظوں سے کھیلنے کا ہنر مجھے بھی آتا ہے۔

نواز شریف عوام کے دلوں کی دھڑکن اور محبوب قائد ہیں جو اپنے علاج کے لئے لندن تشریف لے گئے ہیں او رمیں آج اس میں سیاست کی ملاوٹ نہیں کرنا چاہتا ۔ انہوں نے سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا انہیں بطور سابق صدر مملکت وہ تمام سہولیات ملنی چاہئیں جس کے وہ حقدار ہیں، دنیا کے تمام ممالک میں اس عہدے کی قدر کی جاتی ہے۔ آصف علی زرداری کے دور میں پانچ سال جمہوریت کی خدمت ہوئی ہے او رایسا کوئی جرم نہیں ہوا جس پر انہیں گرفتار کیا جائے یا انتقام کا نشانہ بنایا جائے ۔ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ نواز شریف ،شہباز شریف، شاہد خاقان عباسی، مریم نواز، حمزہ شہباز، خواجہ سعد رفیق ، خواجہ سلمان رفیق، رانا ثنا اللہ اور دیگر کے ساتھ یہ سلوک کیوں کیا گیا ؟۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…