جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

نوازشریف علاج کیلئے بیرون ملک کب روانہ ہونگے؟ن لیگ نے تاریخ کا اعلان کردیا

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )پاکستان مسلم لیگ(ن ) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف منگل کو بیرون ملک علاج کے لیے روانہ ہوں گے۔ بیان میں انہوں نے کہاکہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کو لیجانے کے لئے ائیر ایمبولینس منگل کی صبح پہنچے گی ۔ ڈاکٹرز نے محمد نواز شریف کا دوبارہ تفصیلی معائنہ کیا ہے اور انہیں سفر کے قابل بنانے کے لئے ڈاکٹرز نے آپس میں صلاح مشورہ کیا۔سٹیرائیڈزکی ہائی ڈوز ز

دینے کا عمل جاری ہے تاکہ پلیٹ لیٹس کی مقدار سفر کے قابل ہو سکے ۔ہائی بلڈ شوگر، ہارٹ اور دیگر طبی خطرات کو کم سے کم سطح پر لانے کے لئے بھی ادویات دی جا رہی ہیں ،ڈاکٹرز ایسی محفوظ طبی حکمت عملی پر کاربند ہیں جس سے محمد نواز شریف بحفاظت سفر کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ قوم سے دعا کی خصوصی اپیل ہے ،دعا کریں کہ محمد نواز شریف کا سفر بخیر یت رہے اور اللہ تعالی ان کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…