بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کلبھوشن کے معاملے پر کوئی ڈیل نہیں ہوگی، پاکستان کا دو ٹوک اعلان

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ کلبھوشن کے حوالے سے تمام فیصلے پاکستانی قوانین کے مطابق ہوں گے ، معاملے پر کوئی ڈیل نہیں ہوگی، کشمیر پر ہمارے موقف میں رتی برابر کمی نہیں آئی ہے ،وادی میں بھارت مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، عالمی برادری نوٹس لے۔

حریم شاہ کے معاملے پر تحقیقات ہو رہی ہیں،  آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنایا جا رہا ہے،اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتے، کرتارپور راہداری یکطرفہ ہے یہاں سے کوئی بھارت نہیں جا سکتا،بابری مسجد میں مسلمان ساڑھے چار سو سال تک عبادت کرتے رہے ہیں پاکستان بابری مسجد کو ہر فورم پر اٹھائے گا۔ جمعرات کو دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ کشمیر پر ہمارے مؤقف میں رتی برابر کمی نہیں آئی ہے، مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 103 دنوں سے کرفیو نافذ ہے، وادی میں عید میلاد النبیؐ کی تقریبات کی اجازت نہیں دی گئی، وادی میں بھارت مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، عالمی برادری اس کا نوٹس لے۔کلبھوشن سے متعلق ترجمان نے کہا کہ کلبھوشن کے حوالے سے تمام فیصلے پاکستانی قوانین کے مطابق ہوں گے اور معاملے پر کوئی ڈیل نہیں ہوگی، کلبھوشن پر عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا اطلاق پاکستانی قوانین کے مطابق ہوگا۔دفتر خارجہ میں ویڈیو سے متعلق سوال پر ڈاکٹر فیصل نے بتایاکہ حریم شاہ کے معاملے پر تحقیقات ہو رہی ہیں، آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتے۔

فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ بابری مسجد میں مسلمان ساڑھے چار سو سال تک عبادت کرتے رہے ہیں پاکستان بابری مسجد کو ہر فورم پر اٹھائے گا۔ ترجمان نے کہا کہ کرتارپور راہداری میں پہلے دن بارہ ہزار لوگ آئے معاہدے کے مطابق پانچ ہزار یاتری روزانہ صبح سے شام تک آ سکتے ہیں جبکہ رادہداری یکطرفہ ہے یہاں سے کسی کے وہاں جانے کا معاہدہ نہیں۔ترجمان نے کہا کہ اعلیٰ سطحی پاکستانی وفد نے حال ہی میں کابل کا دورہ کیا اور افغان حکام سے حالیہ کشیدگی پر بات کی ترجمان نے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم نہیں کر رہے لائن آف کنٹرول استصواب رائے کے بعد ختم ہو گی۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…