وفاقی کابینہ نے نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دیدی، بڑی شرائط بھی عائد‎

12  ‬‮نومبر‬‮  2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی کابینہ نے سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مشروط منظوری دیدی ، نجی ٹی وی کے مطابق نوازشریف کو شورٹی بانڈیا کوئی ایسٹس بطورزر ضمانت جمع کرانا ہونگے۔

دوسری جانب کابینہ کی ذیلی کمیٹی اس معاملے پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں کر سکی، کمیٹی کا اجلاس آج رات ساڑھے نو بجے دوبارہ ہوگا۔یاد رہے کہ اس سے پہلے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ نواز شریف کی صحت بگڑ رہی ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پارٹی قائد نواز شریف کی صحت سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ نواز شریف کی صحت بگڑ رہی ہے ، ڈاکٹرز کے مطابق نوازشریف کو جتنی جلد بیرون ملک منتقل کیا جائے گا، اتنا ہی بہتر ہے ،بیرون ملک اولین چیلنج مرض کی درست تشخیص اور پلیٹ لیٹس میں کمی کی وجہ جاننا ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز نے گزشتہ روز نواز شریف کی نازک صحت کے پیش نظر ایئر ایمبولینس کا انتظام کرنے کے لئے کہا تھا، نواز شریف کو بیرون ملک لیجانے کے لئے ائیرایمبولینس کل لاہور پہنچے گی، ڈاکٹرز نواز شریف کو طبی طور پرسفر کے لئے پھر تیار کرنا شروع کریں گے ، نواز شریف پہلے بھی اسٹیرائیڈز کی ہائی ڈوزز پر ہیں۔ اسٹیرائیڈز اور دیگر ادویات کی مدد سے نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کو سفر کے قابل بنایا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…