اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نوجوت سنگھ سدھو نے کرتاپور راہداری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکھ قوم ایک فیصد ہے لیکن ان کا دبدبا 50فیصد ہے۔یہ کیا انصاف کہ ایک شخص اپنے باپ کے گھر نہ آ سکے۔چار نسلیں اپنے باپ کے گھر آنے کے لیے ترستی رہیں۔72 سالوں میں سکھ برادری کی آواز کسی نے نہیں سنی لیکن عمران خان جیسے نیک وزیراعظم نے
یہ کام کیا۔انہوں نے کہا کہ میں شکریہ لے کر آیا ہوں،دل نذرانہ لے کر آیا ہوں۔عمران خان آپ دلوں میں بستے ہیں۔ عمران خان جیسے لوگ تاریخ بنایا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کیا ملے گا مار کر کسی کو،مارنا ہے تو احسان سے مار دو۔نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ عمران خان !سکھ برادرای نے جو آپ کے لیے کرنا ہے وہ دنیا سیکھے گی۔سکھ دنیا بھر میں عمران خان کے ترجمان بن کر جائیں گے۔