استعفیٰ کسی صورت نہیں دونگا،لیکن یہ کام کرانے کو تیار ہوں، وزیر اعظم عمران خان  کا دوٹوک اعلان، اپوزیشن کو بڑی پیشکش کردی

8  ‬‮نومبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ استعفیٰ کسی صورت نہیں دونگا،جوڈیشل کمیشن کے ذریعے دھاندلی کی تحقیقات کرانے کو تیار ہوں، منظم دھاندلی ثابت ہو جائے تو خود عہدہ چھوڑ دوں گا،ہمارے دھرنے اور موجودہ دھرنے میں فرق ہے، بغیر دھاندلی کے ثبوت چند ہزار لوگ لا کر استعفی کی روایت نہیں ڈالنی چاہیے۔

ذرائع کے مطابق حکومتی کمیٹی کے اراکین نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں کمیٹی نے رہبر کمیٹی سے مذاکرات کی رپورٹ پیش کی۔چوہدری پرویز الہٰی کی وزیراعظم سے ون ان ون ملاقات بھی ہوئی،استعفٰی والی بات پر وزیراعظم بھی ڈٹ گئے۔ ذرائع نے بتایاکہ وزیر اعظم نے کہاکہ مستعفی ہونے کا اپوزیشن کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے کہاکہ استعفیٰ کسی صورت نہیں دوں گا۔ ذرائع کے مطابق پرویز الہی نے وزیراعظم کو مولانا فضل الرحمن سے چار ملاقاتوں پر بھی اعتماد میں لیا،پرویز الٰہی نے مزاکرات کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے تجاویز بھی دیں، ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے کہاکہ اپوزیشن کو احتجاج اور مارچ کی اجازت کھلے دل سے دی،جوڈیشل کمیشن کے ذریعے دھاندلی کی تحقیقات کرانے کو تیار ہوں۔ عمران خان نے کہاکہ منظم دھاندلی ثابت ہو جائے تو خود عہدہ چھوڑ دوں گا، ہم نے دھاندلی پر شواہد دیے، بات نہ سنی جانے پر دھرنا دیا، ہمارے دھرنے اور موجودہ دھرنے میں فرق ہے، بغیر دھاندلی کے ثبوت چند ہزار لوگ لا کر استعفی کی روایت نہیں ڈالنی چاہیے۔ عمران خان نے واضح کیا ہے کہ استعفیٰ کسی صورت نہیں دونگا،جوڈیشل کمیشن کے ذریعے دھاندلی کی تحقیقات کرانے کو تیار ہوں، منظم دھاندلی ثابت ہو جائے تو خود عہدہ چھوڑ دوں گا،ہمارے دھرنے اور موجودہ دھرنے میں فرق ہے، بغیر دھاندلی کے ثبوت چند ہزار لوگ لا کر استعفی کی روایت نہیں ڈالنی چاہیے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…