جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

ہمیں پتہ الیکشن کب اور کیسے ہونے ہیں ، بہت جلد حکومت کیساتھ کیا ہونے والا ہے ؟ ن لیگ اور جے یو آئی (ف)نے حکومت کو خبردار کر دیا

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے پارلیمانی لیڈر خواجہ محمد آصف نے ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری تحریک عدم اعتماد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت والے نوازئیدہ لوگ ہیں، یہ دوست نما دشمن ہیں، ان جیسے لوگ اپنے لیڈر کو گالیاں پڑواتے ہیں، ان کا بھیجا خالی ہے یہ نیازی صاحب کے دوست نہیں دشمن ہیں، جب ان کے اوپر چھت گرے گی تو انہیں پتہ چلے گا،

پرویز خٹک میں تو اتنی جرات نہیں کہ مولانا کی ڈیمانڈ وزیراعظم کو بتاسکیں، وہ مولانا کی ڈیمانڈ وزیراعظم کو بتائیں تو عمران خان ناراض ہوجاتے ہیں، آپ نے دھرنا دیا تو غلط نہیں تھا آج ہم دے رہے ہیں تو غلط ہے، بہت جلدی الیکشن ہوں گے اور ہماری ڈیمانڈ پر ہوں گی،پرویز خٹک پی ٹی آئی کے دھرنے میں کنٹینر پر چڑھ کر ڈانس کیا کرتے تھے، مجھے معلوم نہیں تھا خٹک صاحب آپ اتنے اچھا ٹھمکے لگاتے ہیں، یہ ہم نہیں لگا سکتے۔ جمعہ کو نکتہ اعتراض پر مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ 65 ہزار جعلی ووٹوں سے آئے ایک شخص نے اسپیکر کی کرسی پر بیٹھ کر اس ایوان کو سیاہ کردیا ،گزشتہ روز نیازی صاحب اپنے چیمبر میں بیٹھ کر دیکھتا رہا کہ بچہ جمہورہ کیا کررہا ہے ،ہمارا جو ہونا تھا وہ ہوچکا، کہیں نظام کا بیڑا غرق نہ ہوجائے۔ انہوںنے کہاکہ اسپیکر صاحب، آپ جمہوریت کے وکیل بنیں، ایک پارٹی کی وکالت نہ کریں ۔ انہوںنے کہاکہ پرویز الہٰی کہتے ہیں اس کمیٹی میں اتنی جرات نہیں کہ وزیراعظم کو اصل بات بتائے، پرویز الٰہی نے کہا کہ اپوزیشن کی بات بھی انہوں وزیراعظم کو کو بتائی۔اس موقع پر حکومتی اراکین کی جانب سے اپوزیشن ارکان کے خلاف نعرے بازی کی گئی جس پر خواجہ آصف نے کہاکہ ایسے لوگ نیازی صاحب کو گالیاں پڑواتے ہیں، کل آپ نے دھرنا دیا جو مطالبے کیے وہ آج بھی کئے جا رہے ہیں ،

آپ پریشان نہ ہوں، جلد الیکشن ہونگے اور ہمارے مطالبے پر ہونگے۔ انہوںنے کہاکہ آج دو صوبوں میں علیحدگی کی باتیں ہورہی ہیں ،یہاں ادارے آئین کی روگردانی کررہے ہیں۔خواجہ آصف کی بات کا جواب دیتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ میں اپنا کردار ایوان اور جمہوریت کے لیے ادا کیا اور کرتا رہوں گا۔خواجہ آصف نے حکومت کے شور شرابہ پر کہاکہ میں آپ جیسے نوزائیدہ لوگوں کی

بات کو مائنڈ نہیں کرتا،آپ جیسے لوگ نیازی صاحب کو گالیاں پڑواتے ہیں،کل جناب اسپیکر جو آپکی کرسی پر بیٹھا تھا اس نے بھی گالیاں پڑوائیں،آپ لوگوں کو وہ نہیں پتہ، جو ہمیں پتہ ہے،ہمارا ملک ٹوٹا، آج بھی دو صوبوں میں علیحدگی کی بات ہورہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہماری تلاشی لی جارہی ہے اور فارن فنڈنگ کی تلاشی پر آپکی شلواریں گیلی ہورہی ہیں یہ الفاظ وزیر اعظم کے ہیں جو انہوںنے اپنے

دھرنے کے دور ان استعمال کئے تھے ۔ انہوںنے کہاکہ فارن فنڈنگ پر تلاشی کیخلاف آپ عدالت میں درخواستیں دے رہے ہیں،پی ٹی آئی نے ہندوستانیوں سے پیسے لیے ہیں۔ اس موقع پر خواجہ آصف نے ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا اعلان کیا ہے ۔مراد سعید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن کے لوگ پروڈکشن آرڈر پر بات کرتے ہیں تو قانون سازی پر بات کیوں نہیں کی؟

ماضی میں تمام اجلاس سردار ایاز صادق کے گھر ہوتے تھے،آپ تو سب کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے اقوام متحدہ میں مسلمانوں کا مقدمہ لڑا ہے۔ اسد قیصرنے کہاکہ ہم ختم نبوت پر کوئی لفظ برداشت نہیں کریں گے،ہمارے بچے بھی ناموس پر قربان ہیں۔ مراد سعید نے کہاکہ اگر کسی کو خطرہ تو کرپشن کو

ہے اور انکی سیاست کو ہے،منی لانڈرنگ کے الزام آصف زرداری پر ہیں۔مراد سعید نے کہا کہ خواجہ آصف یو اے ای کا ملازم ہے،عمران خان پر یہ ایک بھی کرپشن کا الزام نہیں لگا سکتے۔اسپیکر کی جانب سے مراد سعید کو تقریر ختم کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ بعد ازاں مراد سعید کی تقریر کے دوران اسپیکر نے اجلاس پیر کی شام 4 بجے تک ملتوی کر د یا ۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…