جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

بلاول بھٹو اگر مولانا کے دھرنے کو (سپورٹ) کر رہے ہیں تو ایک تقریر کراچی میں ڈنڈے کھانے والے پروفیسروں کیلئے بھی فرما دیں، فضل الرحمان سے مذاکرات، حکومت نے پرویز الٰہی کو کن دو باتوں کے علاوہ تمام اختیارات دے دئیے؟ نتیجہ کم سے کم کیا ہو سکتا ہے؟ جاوید چودھری کا تجزیہ

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میں سمجھتا ہوں ہم لوگ جتنی جمہوریت اور جتنے حقوق مانگتے ہیں ہم اگر دوسرے لوگوں کو اس سے آدھے حقوق اور آدھی جمہوریت دے دیں تو یہ دنیا رہنے کے قابل بن جائے‘ ہمارا سب سے بڑا ایشو یہ ہے ہم ساری کی ساری جمہوریت لینا چاہتے ہیں‘ ہم سارے حق بھی وصول کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم دوسروں کو تھوڑا سا حق‘ تھوڑی سی جمہوریت دینے کے لیے تیار نہیں ہیں‘

مثلاً آپ آج کی مثال لے لیں‘ آج کراچی میں سندھ حکومت نے احتجاج کرنے والے پروفیسروں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا‘ انہیں سڑکوں پر گھسیٹا بھی گیا‘ انہیں گرفتار بھی کیا گیا اور ان پر واٹر کینن بھی استعمال ہوئی اور یہ سلوک خواتین پروفیسروں کے ساتھ بھی ہوا‘ آپ دیکھیے سندھ میں اس پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت ہے جو اسلام آباد میں مولانا کے دھرنے کی فُل سپورٹ کر رہی ہے‘ یہ وفاقی حکومت کو روز لیکچر دیتی ہے‘ احتجاج مولانا کا جمہوری حق ہے اور اسلام آباد دھرنے کے خلاف ریاستی طاقت کا استعمال غیر آئینی اور غیر جمہوری ہو گا لیکن یہ خود ٹیچرز کو تھوڑا سا آئینی اور تھوڑا سا جمہوری حق دینے کے لیے بھی تیار نہیں‘ یہ ان پر ڈنڈے برسا رہی ہے‘ یہ وہ فکری تضاد ہے جس نے ملک کو اس سطح تک پہنچا دیا‘ بلاول بھٹو اگر مولانا کے دھرنے کو سپورٹ کر رہے ہیں تو یہ پلیز پلیز ایک تقریر کراچی میں ڈنڈے کھانے والے ان پروفیسروں کے لیے بھی فرما دیں‘ جمہوریت پھر مکمل ہو گی‘ میرا خیال ہے اگر مولانا کا دھرنا بارش برداشت کر گیا تو پھر یہ لوگ خالی ہاتھ واپس نہیں جائیں گے‘ دونوں فریقین اپنے اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں‘ حکومت نے پرویز الٰہی کو استعفے اور نئے الیکشن کے علاوہ سیٹلمنٹ پر تمام اختیارات دے دیے‘ کیا کوئی سلوشن نکل آئے گا‘ کم سے کم گیو اینڈ ٹیک کیا ہو سکتا ہے؟

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…