منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان کا انسداد دہشتگردی سے متعلق امریکی رپورٹ پر مایوسی کا اظہار،کھری کھری سنا دیں

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے انسداد دہشتگردی سے متعلق امریکی رپورٹ پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رپورٹ میں دو دہائیوں سے جاری پاکستان کی کوششوں کو نظراندازکیا گیا۔

ترجمان دفترخارجہ نے دہشت گردی کے انسداد کی کوششوں سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ پرردعمل میں کہا کہ پاکستان کو امریکی دعوؤں پر مایوسی ہوئی، رپورٹ میں زمینی حقائق اوردودہائیوں سے پاکستان کی کوششوں کونظراندازکیا گیا، حالانکہ پاکستان کی کوششوں کے نتیجے میں ہی خطے سے القاعدہ کا خاتمہ ہوا اوردنیا کو محفوظ مقام بنا دیا گیا۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان اپنے نیشنل ایکشن پلان کے تحت ٹھوس اقدامات کرنے کا پابند ہے، ہم نے دہشت گردوں کے اثاثے منجمد کرنے اورفنڈزروکنے کیلئے وسیع قانونی اورانتظامی اقدامات اٹھائے ہیں، ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پرمکمل عمل درآمد کے لئے بھی اقدامات جاری ہیں۔ڈاکٹرمحمد فیصل نے رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو متعدد گروہوں کی طرف سے دہشت گردی کے خطرے کا سامنا ہے، ان گروہوں میں ٹی ٹی پی، جے یو اے اور داعش خیبر پختون خوا بھی شامل ہیں، یہ گروہ سرحد پارسے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیاں کرتے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے نیک نیتی کے ساتھ امریکہ اورطالبان کے درمیان براہ راست مذاکرات میں مدد کی، امید ہے پاکستان کے عزم ، شراکت اور قربانیوں کو پوری طرح سے تسلیم کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…