لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز کے پولیٹیکل سیکرٹری ذیشان ملک نے کہا ہے کہ گزشتہ روز مریم نواز شریف کی رہائی ممکن نہیں ہوسکی۔ سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی رہائی کی کارروائی میں مزید چوبیس سے اڑتالیس گھنٹے لگ سکتے ہیں۔
لاہورہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے گزشتہ روز چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے رہائی کے احکامات جاری کئے تھے ۔ مریم نواز مذکورہ کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں تاہم انہیں گزشتہ کئی روز سے سروسز ہسپتال میں رکھا گیا ہے ۔