منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

ریاست پہلے سیاست بعد میں آتی ہے، کسی صورت ریاست کو کمزور نہیں پڑنے دیں گے، وزیراعظم عمران خان کا دو ٹوک اعلان

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ ریاست پہلے سیاست بعد میں آتی ہے، کسی صورت ریاست کو کمزور نہیں پڑنے دیں گے۔وہ پاکستان تحریک انصاف رہنما ڈاکٹر بابر اعوان سے ملاقات کے دوران بات چیت کررہے تھے جس کے دوران ملکی تازہ سیاسی صورت حال سمیت آئینی اور قانون امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ قانون کی نظر میں سب برابر ہیں اور سب پر یکساں اطلاق ہو گا۔ اپنا حوالہ دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی عدالت سے لے کر سپریم کورٹ تک سب جگہ خود پیش ہوا ہوں۔انہوں نے ملکی اداروں کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا استحکام اداروں کے ساتھ وابستہ ہے۔اس موقع پر بابر اعوان نے کہا کہ مولانا کے دھرنے کی اصل وجہ معیشت میں بہتری ہے اور یہ اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ مشروط اجازت صرف مارچ کے لیے تھی، دھرنے کے لیے نہیں، مولانا کے مارچ کے باعث کشمیر کاز منظر عام سے غائب ہو گیا۔بابر اعوان نے کرتار پور راہداری کی بروقت تکمیل پر وزیراعظم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ بین المذاہب ہم آہنگی کی بہترین مثال ہو گا۔بابر اعوان نے کہاکہ مولانا کا دھرنا اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں کی خلاف ورزی ہے، مشروط اجازت صرف مارچ کیلئے تھی دھرنے کے لئے نہیں، مولانا کے مارچ کے باعث کشمیر کاز منظر عام سے غائب ہوگیا۔بابراعوان نے کرتار پور راہداری کی بروقت تکمیل پر وزیراعظم کو مبارکباد دی۔ عمران خان نے بتایا کہ معاشی استحکام کیلئے کی جانے والی کوششیں رنگ لا رہی ہیں، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 32 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ تجارتی خسارے میں کمی اور برآمدات میں اضافہ خوش آئند ہے، مزید اقدامات جاری ہیں، چند ماہ میں مزید بہتری آئے گی۔

موضوعات:



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…