جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

آزادی مارچ کے شرکا کی پکڑ دھکڑ شروع،ڈیڈ لائن ختم ہونے سے پہلے ہی آپریشن کیوں کیا گیا؟افراتفری مچ گئی

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)جے یو آئی کے آزادی مارچ میں افغان طالبان کے جھنڈے لہرا نے پر آپریشن ، 8افراد کو گرفتار کرلیا گیا،نجی ٹی وی سمانیوز کے مطابق آزاد ی مارچ کے دوران شرکا کی جانب سے افغان طالبان کے جھنڈے لہرائے جارہے تھے ۔

میڈیا پر بھی یہ مناظر نظر آئے ، جس پر انتظامیہ نے آپریشن کرتے ہوئے 8افرادکو گرفتارکرلیا، جھنڈے لہرانے سے جے یو آئی(ف) اور طالبان کا گٹھ جوڑ سامنے آ گیا ۔ اس اقدام سے طالبان عنصر کو فروغ مل رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ جھنڈے گزشتہ روز بھی نظر آئے لیکن آج ان جھنڈوں کو اٹھانے والے لوگوں کی تعداد زیادہ تھی۔تجزیہ کار بریگیڈئیر (ر) حارث نواز نے کہا کہ پاکستان میں بہت مشکل سے امن آیا تھا،لیکن انہوں نے جس طریقے سے جھنڈا بردار فوج دکھائی اور پاکستان کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں ، اس سے پاکستان کا امیج خراب ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہ واضح اطلاعات ہیں کہ طالبان کو ایک ملین دیا گیا ہے کہ وہ یہاں آ کر پاکستان کا امن و امان خراب کریں اور ٹارگٹ کلنگ کریں۔انہوں نے کہا کہ مولانا نے اداروں پر الزام عائد کیا ، فوج ہمیشہ منتخب حکومت کے ساتھ ہوتی ہے اور اس حوالے سے پاک فوج کے ترجمان آصف غفور نے واضح اعلان کر دیا ہے۔ میرے خیال میں جے یو آئی(ف) کو اس بات کا نوٹس لینا چاہئے اور طالبان کے جھنڈے اٹھانے والوں کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دہشتگردی کو ختم کر کے پاکستان کا ایک سافٹ امیج بنایا ، برطانوی شاہی جوڑا پاکستان آیا ، سری لنکن ٹیم پاکستان آئی ، لیکن انہوں نے پاکستان کے امیج کو نقصان پہنچایا ۔مولانا یا محمود اچکزئی نے آج تک پاکستان کے حق میں کوئی بات نہیں کی۔ ان کی گفتگو پاکستان مخالف ہے۔ انہوں نے کشمیر کاز کو بھی نقصان پہنچایا ۔ ان کا مقصد ہی کچھ اور ہے، ان کے خلاف ایکشن ہونا چاہئے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…