ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب، بڑا فیصلہ کر لیا گیا

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مولانا فضل الرحمان کے خطاب اور وزیراعظم کے استعفے کے مطالبے پر دو دن کا الٹی میٹم دینے پر حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کی اہم میٹنگ ہوئی، جس میں وزیراعظم کو کمیٹی کے سربراہ پرویز خٹک نے تمام صورتحال سے آگاہ کیا، ایک نجی ٹی وی نے اس میٹنگ کی اندرونی کہانی بتاتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم نے کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے پارٹی کور کمیٹی کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

موجودہ صورتحال پر کور کمیٹی اجلاس میں مشاورت کی جائے گی، اس کے علاوہ وزیراعظم کے قوم سے خطاب کی تجویز پر مشاورت کی جائے گی، مذاکراتی کمیٹی کی تجاویز کو پرویز خٹک کور کمیش کو پیش کریں گے، میڈیا ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا کہناہے کہ جتنے دن چاہے اپوزیشن دھرنا دے حکومت رکاوٹ نہیں ڈالے گی، اس طرح وزیراعظم عمران کے قوم سے خطاب کا امکان ہے، واضح رہے کہ اپوزیشن سے مذاکرات کیلئے قائم حکومتی کمیٹی کے سربراہ وزیر دفاع پرویز خٹک نے وزیراعظم عمران خان سے رابطہ کرکے انھیں مولانا فضل الرحمان کے مطالبات سے آگاہ کیا ہے جبکہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے وزیراعظم کے استعفیٰ کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس پر کوئی بات نہیں ہوگی،اگر کوئی غلط کام کرے گا تو آئین وقانون اور عدالتی فیصلوں کی خلاف ورزی ہوگی،دو روز تک کوئی رابطہ نہیں ہوگا، اگر ضرورت محسوس ہوگی تو مذاکرات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق پرویز خٹک کی سربراہی میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ پرویز خٹک نے دوران اجلاس ہی وزیراعظم عمران خان سے رابطہ اور انھیں مولانا فضل الرحمان کے مطالبات سے آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں مولانا فضل الرحمان کے خطاب کے نکات کا جائزہ لیا گیا۔ حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے وزیراعظم کے استعفیٰ کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس پر کوئی بات نہیں ہوگی۔

اجلاس کے بعد پرویز خٹک نے میڈیا سے گفتگو میں نے کہاکہ اگر کوئی غلط کام کرے گا تو آئین وقانون اور عدالتی فیصلوں کی خلاف ورزی ہوگی۔ رہبر کمیٹی سے معاہدہ کے مطابق دو روز تک کوئی رابطہ نہیں ہوگا، اگر ضرورت محسوس ہوگی تو مذاکرات کریں گے۔پرویز خٹک نے کہا کہ امید ہے مولانا ایسا کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے جس سے ملک وقوم کا نقصان ہو۔ جو معاہدہ کی خلاف ورزی کریگا، اس کیخلاف قانونی کارروائی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے معاہدہ کی پاسداری کرتے ہوئے ان کے راستے نہیں روکے،

پورا پاکستان دیکھ رہا ہے کہ کون معاہدے کی پاسدرای کر رہا ہے اور کون توڑ رہا ہے؟۔انہوں نے کہاکہ ہمارے سامنے رہبر کمیٹی نے کبھی وزیراعظم کے استعفے کی بات نہیں کی،وزیراعظم تمام تر صورتحال کا خود جائزہ لے رہے ہیں،جو فیصلہ حکومت کا ہوگا سب کے سامنے آ جائے گا۔حکومتی کمیٹی کے سربراہ نے بتایا کہ گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان سے نہیں اکرم درانی سے رابطہ ہوا تھا، معاہدہ توڑا تو یہ حکومت ہے کوئی مذاق نہیں۔ اس موقع پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ مولانا فضل الرحمن نے وزیر اعظم کو گرفتار کرنے کی بات کی ہے پرویز خٹک نے جواب دیا کہ بلی کو چھھڑوں کا خواب۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…