اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مولانا فضل الرحمان آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب توہین رسالتؐ کے مرتکب لوگوں کو باعزت طور پر ان کو ملک سے باہربھیجا گیا ۔ سب سے پہلے متوالے میدان میں آئے اس پر انہوں نے احتجاج ریکارڈکروایا ۔ قادیانیوں کیساتھ رسم و راہ پیدا کرنے کی کوشش کی گئی اور
ان کو اطمینان دلایا گیا کہ 1973کے آئین کی اس شق کو ختم کر دیا جائے گاجس میں قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا گیا ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس بات کا ذکر میں ایسے موقعے پر دہرا رہا ہوں کہ جب ربیع اول کا ماہ شروع ہو گیا ہے ۔ اس ماہ کو رسول کریم ؐکے ولادت مبارک کے طور پر دیکھا اور منایا جاتا ہے ۔