جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ٹرین کی بوگی کی بکنگ تبلیغی جماعت کے امیر کے نام لیکن دراصل وہ شخص خود اب کس حال میں ہے؟ ایسا انکشاف کہ آپ کو بھی یقین نہیں آئیگا

datetime 31  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے مسافر وں کی جانب سے ٹرین میں گیس سلنڈر لیجانے کواپنے محکمے کی کوتاہی تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پاس چھوٹے سٹیشنز پر سکینر ز کی سہولت نہیں ہے ،جاں بحق ہونے والے مسافروں کے لواحقین کو فی کس 15لاکھ جبکہ زخمیوں کو 5لاکھ روپے ادا کئے جائیں گے ۔

تیز گام ایکسپریس کو پیش آنیوالے حادثے پر اپنے ویڈیوبیان میں شیخ رشید نے کہا کہ امیر حسین جو تبلیغی جماعت کے امیر ہیں انہوں نے دو کوچز بک کی تھیں اور اس میں محراب پور ،حیدر آباداورنواب شاہ سے مسافروں کو سوارکیا گیا ۔ اس میں دو سلنڈر او رایک چولہا پھٹ جانے کی وجہ سے 62مسافر شہید ہو گئے ہیں اور33زخمی ہیں۔ ۔ شیخ رشید نے اعلان کیا کہ جو لوگ جاں بحق ہوئے ہیں ان کے لئے 15لاکھ روپے اور زخمیوں کے لئے 5لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان کیا جاتا ہے ۔ پاک فوج او ردوسر ی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں او رانہوں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا ۔ میں خود بھی آرمی چیف کا مشکور ہوں کہ انہوںنے جائے حادثہ پر پہنچنے کیلئے میرے لئے فضائی ٹرانسپورٹ کا انتظام کیا ۔شیخ رشید نے کہا کہ امیر حسین صاحب زندہ ہیں اور ان سے رابطہ ہو گیا ہے ، ان کے پاس تمام لوگوں کے نام موجودہیں اور ہم سب فیملیوں سے بھی رابطہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ریلوے سے سالانہ 7 کروڑ لوگ سفر کرتے ہیں اور ہمارے دور میں ایک کروڑ کا اضافہ ہوا ہے ۔ ویگنزکی شارٹج ہوتی ہے اس لئے تبلیغی جماعت کے زیادہ تر لوگ ریلوے ٹرین کو استعمال کرتے ہیں۔ہم نے رائے ونڈ اسٹیشن کو بھی اوپن کیا اور تمام ٹرینوں کو دو منٹ کا رائے ونڈ پر سٹاپ دیا ۔

ہماری کوتاہی ہے کہ مسافر ٹرین پر چولہے لیجانے میں کامیاب ہو گئے اور سلنڈر کے پھٹنے سے یہ حادثہ رونما ہوا۔ چھوٹے اسٹیشنوں پر ہمارے پاس سکینر نہیں ہیں جبکہ بڑے سات ڈویژنل ہیڈ کوارٹر پر سکینر ہیں ۔ یہ ایک خونی حادثہ ہے ۔ اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کے درجات بلند کرے اور متاثرہ خاندانوںکو صبر جمیل عطا کرے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…