منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

حکومت نے کسی کا کنٹینر پکڑا تو نقصان بھی خود ہی بھرے گی ،اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکومت کو دو ٹوک پیغام

datetime 31  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہرمن اللہ نے حکم دیا ہے کہ کوئی بھی لوڈڈ کنٹینر نہیں پکڑا جائے گا۔انہوں نے یہ حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں آزادی مارچ کے پیش نظر کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کے بعد دیا۔

سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے پرائیویٹ لوڈڈ کنٹینر پکڑے ہیں؟ڈی سی اسلام آباد نے جواب دیا کہ ہم نے کوئی کنٹینر نہیں پکڑا بلکہ ہمارا لاہور کی ایک کمپنی سے کنٹینر فراہمی کا قانون کے مطابق ایک معاہدہ ہوا ہے۔اس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہرمن اللہ نے حکم دیا کہ کوئی بھی لوڈڈ کنٹینر نہیں پکڑا جائے گا۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ہمارے کنٹینر پکڑے گئے پھر ایس ایس پی کو سفارشیں کروا کے کنٹینر چھڑوائے گئے۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ سفارش کروا کر؟درخواست گزار کے وکیل نے جواب دیا کیا کریں پھر سفارش کے بغیر گزارا نہیں ہے۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ اگر کوئی کنٹینر پکڑے گئے تو انتظامیہ ان کا معاوضہ دیگی۔ لوڈڈ کنٹینر پکڑنا آرٹیکل 18 کی واضح خلاف ورزی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ وفاقی حکومت کی ہدایت ہے کہ کسی طور بھی قانون کی خلاف ورزی نہ کی جائے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے درخواست نمٹا دی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…