منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

عوامی سیلاب اسلام آباد سے ٹکرانے کیلئے تیارآزادی مارچ اسلام آباد سے صرف چند کلو میٹر کے فاصلے پرعمران خان بھی متحرک،حکومتی مذاکراتی ٹیم کو بلالیا، زبردست حکم جاری

datetime 30  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن سے ہونے والے رابطوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے جمیعت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ سے متعلق اپوزیشن سے ہونے والے رابطوں پر اظہارِ اطمینان کرتے ہوئے اس سلسلے میں اسپیکر قومی اسمبلی کے پارلیمانی کردار کی تعریف کی۔

وزیراعظم عمران خان سے ہونے والی اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسپیکر اسد قیصر نے وزیراعظم کو مسئلہ کشمیر پر پارلیمانی سفارتکاری سے آگاہ کیا اور پارلیمنٹ میں قانون سازی اور ایوان کے موثر کردار پر بھی بات چیت کی۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سیاسی صورتحال اور حزب اختلاف سے رابطوں پر وزیراعظم کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کو پیغام دیا کہ امن و امان کی صورت حال پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، کسی بھی قسم کا سیاسی انتشار نہیں پھیلنا چاہئے، اپوزیشن ارکان سے مسلسل رابطے میں ہیں اور معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جس پر وزیراعظم عمران خان نے اطمینان کا اظہار کیا۔وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن سے مذاکرات کرنے والی حکومتی ٹیم سے بھی ملاقات کی جس میں وزیراعظم کو مذاکرات میں ہونے والی پیش رفت سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ پرویز خٹک نے بتایا کہ ہم اپوزیشن سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن معاہدے پر قائم رہتی ہے توحکومت بھی پاسداری کرے گی۔

اپوزیشن کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی پرکارروائی ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ اسلام آباد کے رہائشیوں کو کسی قسم کا مسئلہ درپیش نہیں ہونا چاہئے۔دوسری جانب آزادی مارچ لاہور سے اسلام آباد کی طرف چل پڑا ہے اور رات کو کسی بھی وقت  وفاقی دارالحکومت پہنچ جائیگا۔

موضوعات:



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…